پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑرہا ہے وزیر اعظم
شمالی وزیرستان آپریشن کی کامیابی کے لئے قومی اتحاد ناگزیر ہے اور آپریشن کی کامیابی قوم کے اتحاد سے جڑی ہے، نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے جس پر قومی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینیرقیادت کا اجلاس ہوا جس میں ملکی کی موجودہ سیاسی صورت حال اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے شرکا نے آپریشین ضرب عضب میں پاک فوج کی مکمل ضماعت اور تعاون فراہم کرنے پراتفاق کیا گیا،اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑرہا ہے،ضرب عضب کی کامیابی قوم کے اتحاد سے جڑی ہےاور آپریشن کی کامیابی کے لئے قومی اتحاد ناگزیرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کو تمام وسائل مہیا کئے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران پروزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سانحہ لاہور اور اس کی تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جب کہ اس دوران وزیراعظم نے طاہرالقادری کی آمد سے متعلق صورتحال کی وزیراعلیٰ پنجاب کو خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔