سانحہ لاہور انتظامی کمزوری ہے اس پرایکشن لیا جائے وزیراعلیٰ سندھ

لعل شہبازکے عرس میں لوگوں کی ہلاکتیں گرمی سے ہوئیں اس میں انتظامی حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی،قائم علی شاہ


ویب ڈیسک June 19, 2014
سانحہ لاہور ا کے بعدپنجاب حکومت کی تبدیلی کی باتیں غیرضروری ہیں، قائم علی شاہ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور انتظامی کمزوری ہے اس پر ایکشن لیا جائے تاہم پنجاب حکومت آئینی ہے اس کی تبدیلی کی باتیں نہ کی جائیں۔

سیہون شریف میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ سب حکومتوں کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں،وفاق میں کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں دیکھ رہا اس لیے اس طرح کی باتیں نہ کی جائیں لہٰذا وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو کام کرنے دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور انتظامی کمزوری ہے اس پر ایکشن لیا جائے تاہم پنجاب حکومت آئینی ہے اس کی تبدیلی کی باتیں نہ کی جائیں اور اس کے مینڈینٹ کا احترام کیا جائے۔

لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر ہلاکتوں سے متعلق قائم علی شاہ نے کہا کہ عرس میں لوگوں کی ہلاکتیں گرمی سے ہوئیں اس میں انتظامی حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں