ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول میں زخمی بازو کیساتھ انٹری

فرانس کے شہر کان میں 77ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے


ویب ڈیسک May 17, 2024
ایشوریا رائے بچن زخمی حالت میں ممبئی سے فرانس روانہ ہوئی تھیں : فوٹو : انسٹاگرام

کانز فلم فیسٹیول 2024 میں سابقہ مِس یونیورس اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی اپنے زخمی بازو کے ساتھ انٹری ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

فرانس کے شہر کان میں 77ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز شرکت کر رہے ہیں۔

دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے بھی شرکت کی، اداکارہ نے اپنے زخمی بازو کے ساتھ 16 مئی کو کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر واک کی۔

ایشوریا رائے بچن نے کانز 2024 میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف برانڈ "فالگونی شین" (Falguni Shane Peacock) کا تیار کردہ خوبصورت گاؤن زیب تن کیا۔

مزید پڑھیں: ایشوریا رائے زخمی حالت میں بیٹی کے ہمراہ فرانس روانہ

اداکارہ کے گاؤن کا رنگ سیاہ تھا جس کی ٹیل سفید رنگ سے تیار کی گئی تھی جبکہ ٹیل پر گولڈن رنگ کی خوبصورت 'تھری ڈی' تتلیاں بھی بنی ہوئی تھی جس سے ایشوریا رائے بچن کے گاؤن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہورہا تھا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول کے ریٹ کارپٹ پر واک کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔




واضح رہے کہ اس سے قبل 15 مئی کو ایشوریا رائے بچن کو اپنی بیٹی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، اداکارہ کانز 2024 میں شرکت کے لیے فرانس روانہ ہورہی تھیں۔

ایئرپورٹ کی وائرل ویڈیو میں ایشوریا رائے بچن نے ہاتھ میں (arm sling) پہنا ہوا تھا جو کہ عام طور پر پٹھوں میں تکلیف، معمولی فریکچر یا موچ کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ 15 مئی سے شروع ہونے والا ''کانز فلم فیسٹیول'' 25 مئی تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں