شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

سیکریٹری دفاع بتائیں احمد فرہاد اسلام آباد سے کیسے اور کیوں لاپتا ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک May 17, 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احمدفرہاد کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کیا:فوٹو:فائل

اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری دفاع سے پیر تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لے کر جمع کروانے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے خاص طور پر آئی ایس آئی کو نامزد کیا ہے۔ سیکرٹری دفاع بتائیں احمد فرہاد اسلام آباد سے کیوں اور کیسے لاپتہ ہوئے ؟ آئی ایس آئی اور ایم آئی سے رپورٹس لیکر سیکرٹری دفاع رپورٹ جمع کروائیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ عدالت کو پولیس حکام نے بتایا کہ جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور جیو فنسنگ کی جا رہی ہے۔ جہاں سے احمد فرہاد لاپتہ ہوئے وہاں سیف سٹی کیمرے نہیں ہیں۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو بھی خطوط لکھ دئیے ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں