امریکا کا شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے امداد کا اعلان

نقل مکانی کرنیوالوں کی آباد کاری کیلئے89 لاکھ ڈالر اورتعلیم اور صحت کیلئے 40 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے، رچرڈ اولسن


ویب ڈیسک June 19, 2014
نقل مکانی کرنیوالوں کی آباد کاری کیلئے89 لاکھ ڈالر اورتعلیم اور صحت کیلئے 40 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے، رچرڈ اولسن فوٹو؛ فائل

پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے نتیجے میں متاثرین کی مدد کے لئے تیار ہیں اور فوری طور پر مہاجرین کی آباد کاری کے لئے 89 لاکھ ڈالر حکومت کو فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچوں کی تعلیم اورمتاثرین کی صحت کے حوالے سے بھی 40 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔


واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاک فوج کا آپریشن ''ضرب عضب'' کامیابی سے جاری اوراس دوران نہ صرف فوج کی زمینی اورفضائی کارروائیوں کے دوران سیکڑوں دہشت گرد مارے گئے بلکہ ان کے کئی ٹھکانے بھی تبادہ کردیئے گئے جب کہ اس دوران مقامی افراد حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے کیمپوں میں منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں