خیبرپختونخوا حکومت کاامن وامان اورآئی ڈی پیز کے انتظامات پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی


ویب ڈیسک June 19, 2014
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پارلیمانی رہنماؤں کی تجویز پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا، فوٹو؛فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور آئی ڈی پیز کے انتظامات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شمالی وزیرستان میں آپریشن سے متاثرہ آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کا جائزہ لیا گیا اس دوران پارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے صوبائی حکومت کو اے پی سی بلانے کی تجویز دی گئی جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے اور آئی ڈی پیز سے متعلق امور پر تجاویز لینے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے شمالی وزیرستان آپریشن سے متاثرہ افراد کو صوبے کے اسکولوں میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی آئی ڈی پیز کی رہائش کے لئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں