پاکستان اپنی سالمیت علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے دفتر خارجہ

بھارتی قیادت کے بے بنیاد اور حقائق کے منافی بیانات کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک May 17, 2024
پاک افغان سرحد کی صورتحال پر افغان انتظامیہ کو تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، ترجمان دفترخارجہ:فوٹو:فائل

دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ جارحانہ بیانات سے متعلق پاکستان نے اپنا تفصیلی موقف دے دیا ہے۔ ہم ان بے بنیاد اور حقائق کے منافی بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان اپنی سیکورٹی اور کسی بھی علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ایران سے ٹھوس اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ ایرنی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں دونوں ممالک نے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ گوادر اور چاہ بہار کو جڑواں بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔ بھارت اورایران کے درمیان کسی معاملے پر ردعمل نہیں دیتے۔ یہ دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کا حامی ہے۔ پاک افغان سرحد پر حالات کے حوالے سے افغان انتطامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا کر دیا ہے۔ پاکستان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی رکنیت دینے کی قرارداد کی بھرپور حمایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلومین کے خاندان آج بھی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ ہزاروں کشمیری خواتین آج بھی اپنے شوہروں کا انتظار کررہی ہیں جن کو بھارتی فوج مبینہ طور پر قتل کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔