اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 75 ہزار 342 پوائنٹس پربند

اسٹاک مارکیٹ میں 411 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا

اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو پوائنٹس کی سطح 75 ہزار عبور کرگئی تھی—فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے اور کے ایس ای-100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے کے بعد 75 ہزار 342 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا جہاں 411پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 75ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرتے ہوئے 75 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا۔


اس سے قبل 15 مئی کو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مثبت سینٹی منٹس، معیشت پر اعتماد سے غیرملکیوں کی پورٹ فولیو انویسٹمنٹ بڑھنے، قلیل مدتی سرمایہ کاری 84 فیصد بڑھنے اور ایم ایس سی آئی فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں نیشنل بینک کی شمولیت سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس سے ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی ترین سطح پر بند ہوا۔
Load Next Story