عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر میں وزیراعظم اورشہبازشریف کو نامزد کردیا
درخواست میں وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت 6 وزرا کو نامزد کیا گیا ہے
پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست تھانہ فیصل ٹاؤن میں جمع کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے رہنما رحیق عباسی،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا،مسلم لیگ(ق) کے کامل علی آغاز اور خالد رانجھا سمیت دیگر افراد تھانہ فیصل ٹاؤن پہنچے جہاں انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں وزیراعظم نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت 6 وزرا کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ درخواست میں ڈی آئی جی آپریشنز،ایس پی سول لائنز،ایس پی ،ڈی ایس پی، ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن،ایس ایچ او کاہنہ اور ایس ایچ او نشتر ٹاؤن سمیت علاقے میں توڑ پھوڑ کرنے والے نوسرباز گلو بٹ کا نام بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ 17 جون کو پولیس اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے درمیان ڈاکٹرطاہر القادری کی رہائش گاہ سے بیریئر ہٹانے کے معاملے پر تصادم ہوا تھا جس میں پولیس فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لئے لاہورہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی پر مشتمل ٹریبونل نے بھی اپنے کام کا آغاز کردیا ہے۔