وکی کوشل کا ’گینگز آف واسع پور‘ کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف
اداکار فلم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کام سرانجام دے رہے تھے اور اجازت کے بغیر ایک لوکیشن پر شوٹنگ کرنے گئے
بالی وڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار وکی کوشل ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ بلاک بسٹر فلم 'گینگز آف واسع پور' کی شوٹنگ کے دوران وکی کوشل کو جیل جانا پڑا۔
انوراگ کشیپ نے بتایا کہ وکی کوشل فلم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کام سرانجام دے رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ فلم کی شوٹنگ ایک ایسی جگہ کررہے تھے جہاں اجازت نہیں تھی اور وہاں پر غیر قانونی کان کنی کا عمل جاری تھا، حالات خراب ہونے پر پولیس نے آکر وکی کوشل کو گرفتار کرلیا تھا۔