سرکاری املاک اور اداروں کا دفاع کرنا جانتے ہیں وزیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ کے پی کو جواب
محاذ آرائی ناکام ہوگی، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اُس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، عطا اللہ تارڑ
وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی دھمکی اور الٹی میٹم پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری املاک، اداروں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو اُس کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خوراک ظاہرطورو کا وزیراعظم سے منسوب بیان اُن کی ذہنی اختراع اور حقیقت کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے جھوٹ منسوب کرکے خیبر پختونخواحکومت اپنی ساکھ بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہے جبکہ کے پی حکومت خوامخواہ وفاق سے محاذ آرائی پر تلی ہوئی ہے اور اُس کی یہ کوشش ناکام ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بجلی، گندم، محاصل کے حوالے سے مسلسل جھوٹ بول کر سیاسی آگ بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کبھی وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا اسلام آباد پر حملے تو کبھی پیسکو کے دفتر پر قبضے اور وفاقی حکومت کو 15 دن کی ڈیڈ لائن کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کی وفاق کو پھر دھمکی، واجبات اور لوڈشیڈنگ مسائل حل کرنے کیلیے 15 دن کا الٹی میٹم
عطا تارڑ نے کہا کہ ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور کوئی بھی کسی قسم کی بھول میں نہ رہے، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر آئین اور قانون کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام کے حقوق اور وسائل کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔