سی پیک پر 254 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکے چینی قونصلر

مسئلہ کشمیر تاریخ کا دیرینہ تنازع ،سلامتی کونسل کی قرارداروں کے مطابق حل ہونا چاہیے


Staff Reporter May 18, 2024
یانگ یونڈونگ کا پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی70ویں سالگرہ پر سیمینار سے خطاب (فوٹو فائل)

گزشتہ 11برسوں میں سی پیک منصوبے میں 25.4بلین امریکی ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے کراچی میں چینی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے پاکستان،چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 73ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعلقات دونوں ممالک کی قیادت، حکومتوں اورعوام کی رہنمائی اورمشترکہ کوششوں سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

سی پیک میں خطیرسرمایہ کاری کے علاوہ236000 ملازمتیں،510 کلومیٹر ہائی ویز،8000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی اور 886 کلومیٹر کور ٹرانسمیشن نیٹ ورک لایا گیا ہے جب دلتے ہوئے بین الاقوامی منظر نامے کے باوجود ہماری 'آہنی دوستی اورجامع تعاون پروان چڑھی ہے، پاکستان کی پہلی قمری تحقیقات کو چین کے چانگ 6 کے ساتھ وینچانگ اسپیس لانچ سینٹر میں کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا، جس سیخلائی تحقیق کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کومزید وسعت ملی۔

ون چائنا اصول پرپاکستان کی ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے قومی اتحاد کے حصول کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت کی اور کہا کہ "چین اس معاملے پر پاکستان کے موقف کوسراہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں