غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہمی پر پولیس افسر کو قید کی سزا

فیصلہ آنے پر پولیس نے ظہور احمد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔


ویب ڈیسک May 18, 2024
فیصلہ آنے پر پولیس نے ظہور احمد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

عدالت نے غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہمی پر پولیس افسر کو قید کی سزا سنادی۔

آفیشل سیکرٹ کی خصوصی عدالت میں غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ایس آئی اسلام آباد پولیس ظہور احمد کیخلاف الزام ثابت ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی راز بیچنے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کا افسر گرفتار

جج طاہر عباس سپرا نے ظہور احمد کو تین سال سزا کا حکم سنا دیا۔ فیصلہ آنے پر پولیس نے ظہور احمد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں