ٹی ایم اے مٹیاری کے600 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

186 کی گنجائش پر 986 بھرتیاں کی گئیں، اکثر ملازمین گھوسٹ ہیں، ترقیاتی کام، صفائی کا نظام بہتر کرینگے، آغا صمد


Nama Nigar June 20, 2014
186 کی گنجائش پر 986 بھرتیاں کی گئیں، اکثر ملازمین گھوسٹ ہیں، ترقیاتی کام، صفائی کا نظام بہتر کرینگے، آغا صمد

ISLAMABAD: ٹی ایم او مٹیاری کا کارنامہ، 186 ملازمین کی گنجائش پر 986 نئے ملازمین بھرتی کردیے۔

نئے ٹی ایم او نے 600 ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 3 برسوں میں ٹی ایم اے مٹیاری میں 186 ملازمین کی جگہ 986 کو بھرتی کیا گیا، جس کی وجہ سے صفائی ہوتی ہے اور نہ ہی ترقیاتی کام ، جس کے باعث شہری شدید پریشان ہیں۔

گزشتہ 3 برسوں میں علاقے کے بااثر سیاستدانوں اور رشوت کے عوض سیکڑوں غیرقانونی بھرتیاں کی گئی جبکہ 2 روز قبل نئے ٹی ایم او مٹیاری آغا صمد نے نوٹس نکال کر 600 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس پر بااثر شخصیات نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، ٹی ایم او نے بتایا کہ بڑی تعداد میں عارضی ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں، جنھیں فارغ کرکے شہر میں ترقیاتی کام اور صفائی کا نظام بہتر بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں