پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

طلباء نے سفارتخانے کے باہر کچھ دیر دھرنا دیا اور پھر پرامن طور پر منتشر ہوگئے


ویب ڈیسک May 18, 2024
فوٹو: فیس بک

کرغزستان میں پاکستانی طلباء پر حملوں کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ نے کرغزستان کے سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے کرغزستان ایمبیسی کے باہر شدید نعرے بازی کی گئی۔ طلباء نے سفارتخانے کے باہر کچھ دیر دھرنا دیا اور پھر پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید پڑھیں: ' ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ' بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات

اس موقع پر مقررین نے کہا ہم معصوم طلبا کا ساتھ دینے کیلئے کرغزستان ایمبیسی کے باہر موجود ہیں، والدین کا اپنے بچوں سے رابطہ نہیں ہورہا۔

مقررین نے کہا پاکستانی طلباء وطالبات کو اس وقت تحفظ اور مدد کی ضرورت ہے، طلباء کی جانوں کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں، مقامی لوگ پاکستانی طلباء کو ہاسٹلز سے نکال رہے ہیں۔ حکومت فی الفور پاکستانی طلباء کو تحفظ فراہم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں