دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا

پاکستان کے انٹرنیشنل ریسلر بلال آفریدی کا مقابلہ بھارت کے ’سمراٹ ویرن اورا‘ سے جمعرات کو ہوگا


Sports Reporter May 18, 2024
فوٹو: فیس بک

دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کے برفانی ماحول میں پاکستان اور بھارت کے ریسلرز ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔

دونوں حریف برف پوش پہاڑ پر ایک دوسرے کو زیر کرنے کی جستجو کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے انٹرنیشنل ریسلر بلال آفریدی کا مقابلہ بھارت کے 'سمراٹ ویرن اورا' سے ہوگا۔

انٹرنیشنل ریسلنگ میں کوویو بران ڈون کی عرفیت کے حامل بلال آفریدی نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب پر تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر آر ایس ڈبلیو کے مصطفٰی علی خان اور ایس ایم سجاد بھی موجود تھے۔

بلال آفریدی کے مطابق حکومت نیپال کی زیر نگرانی سطح سمندر سے 5 ہزار 644 میٹرز کی بلندی پر برفانی ماحول میں چیلنج فائٹ ہوگی، 9 مارچ کو بھارتی ریسلر گوپال شرما کو شکست دینے پر بھارت ہی کے سمراٹ کا چیلنج انہوں نے قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ سخت برفانی ماحول میں مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے کہ وہ بھارتی حریف کو شکست دینے میں کامیاب رہیں گے، مقابلے کے انعقاد کے بعد دونوں ریسلرز کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |