عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی

پاکستان میں آئندہ مالی سال 2024-25میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کا امکان ہے، رپورٹ


Irshad Ansari May 18, 2024
فوٹو: فائل

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ مالی سال 2024-25میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کا امکان ہےجبکہ معاشی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں مہنگائی تقریباً 26 فیصد تک رہے گی جبکہ آئندہ مالی سال معیشت کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی، اگلے مالی سال زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے جبکہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں