’’ کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے‘‘
سلیکشن کے حوالے سے حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا، سابق کپتان
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی ہے۔
معین خان کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے سابق ٹیسٹ کپتان اور معروف بیٹر ویرات نے پاکستان آکر کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے مثبت طرز عمل اپنایا ہے، مجھے ان سے ایسی ہی بات کی امید تھی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ویرات کو خوش آمدید کہتا ہوں، ویرات کوہلی چاہے پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں یا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ کریں۔
مزید پڑھیں: جلد پاکستان آئیں گے! کوہلی کی ٹیلیفونک کال کی ویڈیو وائرل
ایک اور سوال کے جواب میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ صاٸم ایوب کافی با صلاحیت کرکٹر ہے، امید ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا، پاکستان کو ایسا اوپنر چاہیے جو آغاز میں 6 اوورز اچھا کھیلے، سلیکشن کے حوالے سے حارث اور صاحبزادہ فرحان کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ''یہ کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دیکھائیں گے''
انہوں نے کہا کہ عالمی کپ ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں امریکا کی وکٹیں بیٹرز کے لیے سازگار ہوں گی، پاکستان کو ورلڈکپ فاٸنل لازمی کھیلنا چاہیے۔