ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم

شکایت کنندہ کی طرف سے عائد کردہ الزامات بارے 27 مئی 2024 تک کمنٹس جمع کروائے جائیں، نوٹس جاری


Numainda Express May 19, 2024
شکایت کنندہ کی طرف سے عائد کردہ الزامات بارے 27 مئی 2024 تک کمنٹس جمع کروائے جائیں، نوٹس جاری (فوٹو: فائل)

وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ٹیکس ریفنڈ سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس دہندگان کے ساتھ سی ٹی او اسلام آباد کے ملازمین کی بدسلوکی کے حوالے سے شکایت کنندہ کی طرف سے دائر درخواست پر سیکریٹری ریونیو ڈویڑن/چیئرمین ایف بی آر اور چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، سی ٹی او، اسلام آباد کو دس نوٹس جاری کردیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ کی طرف سے عائد کردہ الزامات بارے 27 مئی 2024 تک کمنٹس جمع کروائے جائیں۔

اس حوالے سے جب ٹیکس دہندہ کی جانب سے درخواست دائر کرنے والے ان کے ٹیکس کے وکیل وحید شہزاد بٹ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس بتایا کہ ایف ٹی او بدانتظامی کے الزامات کی تحقیقات کرے گا کہ ایف بی آر کے ٹیکس ملازمین ریفنڈز کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے جاری کردہ غیر مبہم احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں