غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک 4 شدید زخمی

ہلاک فوجیوں کا تعلق گیواتی بریگیڈ کے جاسوسی یونٹ سے تھا

ہلاک فوجیوں کا تعلق گیواتی بریگیڈ کے جاسوسی یونٹ سے تھا

جنوبی غزہ میں حماس سے جنگ کے دوران 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے بیان میں کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران 3 فوجی ہلاک ہوئے جن کی شناخت اسٹاف سارجنٹ ناچمن میر ہیم وکنین، نوم بٹن اور سارجنٹ میجر رن یاویٹز کے نام سے ہوئی۔


ناچمن اور نوم کا تعلق گیواتی بریگیڈ کے جاسوسی یونٹ سے تھا۔ دونوں رفح میں آپریشن میں مصروف تھے جب ایک سرنگ میں بم دھماکے کے نتیجے میں دونوں مارے گئے جبکہ ان کے ساتھ جاسوس یونٹ کے دیگر دو فوجی اور ایک افسر شدید زخمی ہوگئے۔

تیسرا فوجی سارجنٹ میجر رن یاویٹز اسرائیل کے اندر ایک فوجی زون میں جنگی سازوسامان کے دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ فوج نے بتایا کہ اس دھماکے میں چار فوجی زخمی ہوئے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایک دوسرے واقعے میں رفح میں کمبیٹ انجینئرنگ بٹالین کا ایک فوجی اس وقت شدید زخمی ہو گیا جب حماس کے مجاہدین نے اس کے بکتربند بلڈوزر پر راکٹ حملہ کیا۔
Load Next Story