پشاور میں امن لشکر کے رہنما کے گھرپر خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق 5 زخمی

امن لشکر کے رہنما فرمان اللہ کے گھر پر نجی محفل جاری تھی کہ خودکش حملہ آور نے آکرخود کو اڑا لیا


ویب ڈیسک June 19, 2014
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، فوٹو: فائل

متنی میں امن لشکر کے رہنما کے گھر پر خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں مقامی امن لشکر کے رہنما فرمان اللہ کے حجرے میں نجی محفل جاری تھی کہ اسی دوران خودکش حملہ آور نے اندر گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے حجرے سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونےوالے افراد فرمان اللہ کے عزیزواقارب ہیں جبکہ دھماکے کے وقت فرمان اللہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں