پشاور میں امن لشکر کے رہنما کے گھرپر خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق 5 زخمی
متنی میں امن لشکر کے رہنما کے گھر پر خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں مقامی امن لشکر کے رہنما فرمان اللہ کے حجرے میں نجی محفل جاری تھی کہ اسی دوران خودکش حملہ آور نے اندر گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے حجرے سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونےوالے افراد فرمان اللہ کے عزیزواقارب ہیں جبکہ دھماکے کے وقت فرمان اللہ گھر پر موجود نہیں تھے۔