اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری 20 افراد شہید

اسرائیلی بمباری میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک May 19, 2024
شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

غزہ میں اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ایک گھر پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ کے ایک گھر پر رات 3 بجے بمباری کی۔ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 50 کے قریب افراد کو نکالا گیا جن میں سے 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جب کہ 35 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

غزہ کے الاقصیٰ شہدا اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ پناہ گزین کیمپ نصیرات سے 35 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں لایا گیا۔ ان میں سے 20 افراد مرہ حالت میں لائے گئے تھے جب کہ بقیہ شدید زخمی ہیں۔

اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتایہ جا رہی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جس گھر پر بمباری کی وہ حسن نامی شخص کی ملکیت تھا اور شہید و زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں