اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں ایس ایم منیر

اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری قانونی طریقے سے رقوم بھیجیں، چیف ایگزیکٹوٹی ڈیپ


Business Reporter June 20, 2014
اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری قانونی طریقے سے رقوم بھیجیں، چیف ایگزیکٹوٹی ڈیپ فوٹو: فائل

ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو چیلنجز کاسامنا ہے اور بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے سرمائے کو ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے ذریعے استعمال کرتے ہوئے سرمائے کومحفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی ترقی کیلیے بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ با ت انہوں نے ایک عشائیے سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کرنے پرعمل پیرا اورتوانائی بحران سمیت امن وامان جیسے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی قانونی طریقے سے ملک میں ترسیلات زر بھیجنے کو ترجیح دیں۔ موجودہ حکومت کی جانب بہت جلد بیرونی ممالک سے قانونی طریقے سے ترسیلات زربھیجنے والوں کیلیے اسکیم بھی متعارف کرائی جائیگی جس کا وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وعدہ کیا ہے۔

ایس ایم منیرنے کہا کہ بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں میں اعتمادکی فضا بحال کرنے کیلیے حکومت بہترین پالیسیوں کی تشکیل اوراسکے عمل درآمد کیلیے سرگرم ہوچکی ہے ۔کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں برآمدکنندگان اور سرمایہ کاروں کو بھرپورمراعات فراہم کی گئی ہے جس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ بھی رونما ہوگا اور لاکھوں افرادکوروزگاربھی مہیا کیا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں