زرمبادلہ کے ذخائر میں 1143 کروڑ ڈالر اضافہ

ملٹی و بائی لٹرل اور دیگر سرکاری وصولیوں کی مد میں مرکزی بینک کو 2کروڑ 40لاکھ ڈالر موصول ہوئے

ملٹی و بائی لٹرل اور دیگر سرکاری وصولیوں کی مد میں مرکزی بینک کو 2کروڑ 40لاکھ ڈالر موصول ہوئے فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ملٹی و بائی لٹرل اور دیگر ذرائع سے ہونیو الے موصولیوں کے بعد گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں11کروڑ43لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 45 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر13ارب57کروڑ12لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 13جون کو اختتام پذیر ہونیو الے ہفتے کے دوران ملٹی و بائی لٹرل اور دیگر سرکاری وصولیوں کی مد میں مرکزی بینک کو 2کروڑ 40لاکھ ڈالر موصول ہوئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر میں مجموعی طور پر 5کروڑ64لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8ارب 61 کروڑ29لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 8ارب 66کروڑ 93لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5کروڑ79لاکھ ڈالر اضافے سے 4ارب 84 کروڑ40لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر4ارب 90 کروڑ 19لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک نے اپنے ذخائر سے 1کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں بھی کیں۔
Load Next Story