نالوں پر مکانات تعمیر کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی پرعدالتوں میں کیس داخل ہونا شروع ہوگئے


Staff Reporter June 20, 2014
شہری لوگوں کو ندی نالوں میں کچرا ڈالنے اور تجاوزات سے روکیں، کمشنر۔ فوٹو: فائل

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اورایڈمنسٹریٹرکراچی رؤف اخترفاروقی نے کہاہے کہ جن لوگوں نے نالوں پر مکانات تعمیرکررکھے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی بہتر ہے کہ وہ ازخودتعمیرات ختم کردیں۔

ایڈمنسٹریشن اوربلدیاتی افسران کے دورے سے نالوںکی صفائی کے کاموں میں تیزی آئی ہے ،نالوں پرقائم 16 سال سے زائد عرصے کی تجاوزات کاخاتمہ ہونا شروع ہوگیا ہے، پیالہ ہوٹل کے قریب تمام تجاوزات کو مسمارکردیاگیاہے، میونسپل قوانین کی خلاف ورزی پراسسٹنٹ کمشنرکی عدالت میں چالان ہونا شروع ہوگئے ہیں جن پرکارروائی ہوگی جبکہ چیف سینیٹری انسپکٹر اورمقدم کو ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے کہ اس دوران علاقہ کو مکمل صاف کریں ورنہ سخت کارروائی ہوگی، ریلوے کالونی کے نالے میں کچراڈالنے والے 2افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے ۔

ان خیالات کااظہارانھوںنے جمعرات کو ایڈمنسٹریشن اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ضلع جنوبی کے برساتی نالوں کے دورے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹرکراچی اورکمشنر کراچی نے اہل علاقہ اورشہریوں سے اپیل کی کہ لوگوںکو ندی نالوں میںکچرا ڈالنے سے روکیں جن علاقوں میں کچرا کنڈی نہیں وہاں متعلقہ ادارے کچراکنڈی قائم کرکے دیںگے، کمشنر کراچی کاکہناتھاکہ اسسٹنٹ کمشنر کی عدالتوں میں کیس داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں، نالوں پر قبضہ کرنے والوں، کچراڈالنے والوں، گراںفروشوںاور بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو سزائیں دی جائینگی، اسسٹنٹ کمشنر علاقوں کا دورہ کریں اور بلدیاتی اداروں کیساتھ رابطہ قائم کرکے مسائل کو حل کرنے کیلیے اداروں کی مدد کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔