طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کے لیے بحال

ایمیگریشن سیکشن کی مشینری کو نئی عمارت میں نصب کیا گیا


ویب ڈیسک May 20, 2024
فائل فوٹو

طورخم سرحدی گزرگاہ تین روز بعد پیدل آمد و رفت کے لیے بحال کر دی گئی۔

ایمیگریشن حکام کے مطابق تین روز کے اندر اندر ایمیگریشن سیکشن کو نئی عمارت میں منتقل کریں گے، ایمیگریشن سیکشن کی مشینری کو نئی عمارت میں نصب کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایمیگریشن سسٹم نئی عمارت منتقل کرنے کے لیے تین دن درکار تھے جس کے باعث پیدل آمدورفت بند کی گئی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں