پریش راول کا ووٹ نہ ڈالنے والے بھارتیوں کو سزا دینے کا مطالبہ
دنیا کی سب سے بڑے انتخابات کے لیے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے 543 نشتوں پر الیکشن ہو رہے ہیں
بالی ووڈ کے سینیئر اداکار پریش راول نے کہا ہے کہ ہمارے حکام کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے بھارتیوں کو سزا دینی چاہیے۔
بھارت میں لوک سبھا انتخابات جاری ہیں، بالی ووڈ کی معروف شخصیات اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد مداحوں سے بھی ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہی ہیں جن میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور اکشے کمار سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریش روال نے آج ممبئی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔
پریش راول نے بھارتی شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ شکایت کرتے ہو کہ حکومت کام نہیں کررہی، اگر آپ آج ووٹ نہیں ڈالیں گے تو اس ملک کے حالات کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ آپ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: کنگنا رناوت کا الیکشن میں کامیابی کے بعد بالی ووڈ چھوڑنے کا عندیہ
اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ووٹ نہیں ڈالتے، ان کے خلاف کوئی نہ کوئی کارروائی ہونی چاہیے یا تو ان کے ٹیکس بڑھائیں یا پھر اُنہیں کوئی دوسری سزا دیں۔
یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بڑے انتخابات کے لیے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے 543 نشتوں پر الیکشن ہو رہے ہیں جس میں مجموعی طور پر 96 کروڑ اور 90 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔