پولیس مقابلوں میں گینگ کارندے سمیت4 جرائم پیشہ ہلاک

شہریارکانا سے پستول اور دستی بم برآمد،شرافی گوٹھ سے گینگ کارندہ ساجن گرفتار


Staff Reporter June 20, 2014
رینجرز نے کارروائیوں میں گرین ٹاؤن،کواری کالونی اوررامسوامی سے21ملزمان پکڑلیے . فوٹو؛ فائل

لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وارکارندہ مارا گیا پولیس اور رینجرز نے شہر سے گینگ وار کارندوں سمیت 75 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے دریا آباد گلی نمبر5 میں مقابلے کے دوران گینگ وار کمانڈر بادشاہ خان کے دست راست وسیم بلوچ عرف پڈو کو ہلاک اور اس کے ساتھی شہر یار عرف کانا کو گرفتار کرکے پستول اور دستی بم برآمد کرلیا،وسیم پڈو کی کی لاش سول اسپتال لائی گئی، وسیم لیاری کے علاقے دریا آباد کا رہائشی اور درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، فیروزآباد پولیس نے پی ای سی ایچ سوسائٹی ماڈل اسکول کے قریب سے 2 یاسر اور نادر بلوچ کو گرفتار کر کے 75 بوتل کچی شراب برآمد کر لی،شیر شاہ پولیس نے گلبائی سے ملزم سعید خان کو گرفتار کرکے 1100 گرام چرس برآمد کرلی،شرافی گوٹھ پولیس نے گینگ کارندے ساجن کو گرفتار کرلیا، ساجن لیاری میں ہلاک سہیل ڈا ڈا کا قریبی ساتھی ہے اور گینگ وار کے ملیر میں معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔

پولیس نے 9 پولیس مقابلوں میں4 مجرموں کو ہلاک اور53 ملزمان کو گرفتار کر کے 14ہتھیار ، دستی بم ، منشیات اور نقدی برآمد کر لی،رینجرز نے گرین ٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 4 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ کنواری کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 12ملزم حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا ہے، رام سوامی سے رینجرز نے 5 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔