بینک لاکرز ڈکیتی کیس کے اہم ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

ملزم کے قبضے سے نقدی ،زیورات و دیگر مسروقہ سامان برآمدہواتھا،فیصل نبی قتل کیس کی سماعت 23جون تک ملتوی


Staff Reporter June 20, 2014
ملزم کے قبضے سے نقدی ،زیورات و دیگر مسروقہ سامان برآمدہواتھا،فیصل نبی قتل کیس کی سماعت 23جون تک ملتوی، فوٹو: ایکسپریس/فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی چوہدری وسیم اقبال نے پبلک پراسیکیوٹر یونس بلوچ کے انکشاف پر ایم سی بی بینک لاکرز ڈکیتی کیس کے اہم ملزم محمد علی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کردی۔

قبل ازیں وکیل سرکار نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو پولیس نے لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے نقدی اورزیورات و دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا تھا اس کی نشاندہی پر شکیل اورکاشف کوگرفتار کیا گیا،ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کیا،جائے وقوع کی نشاندہی کی، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مزید سونا برآمد کیا، ملزم نے دیگر گرفتار2 ساتھیوں شکیل اورکاشف محمودکی مدد سے شہریوںکی املاک لوٹی ہیں جس میں شہریوں کے کروڑوں روپے، زیورات ، بانڈ اوردیگر قیمتی اشیا شامل ہیں،ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں،ملزمان کے خلاف 6 اپریل کو تھانہ سولجز بازار میں مدعی مقدمہ ایم سی بی بینک لاکرز انچارج جاوید احمد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے رپورٹ میں 30چھوٹے 30 بڑے لاکرز لوٹنے کا بتایا تھا،جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی سلیمان دائردرخواست ضمانت مسترد کرچکے اورملزمان سے برآمد کیا گیا،سونا استغاثہ کے 2 گواہان نے شناخت کرلیا تھا ،دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی عبدالقدوس میمن نے سابق بینکار فیصل نبی قتل کیس میں ملوث ملزمان مقامی پروڈیوسرمنصورمجاہد ، انب زہرہ اورمعصومہ حسن زیدی کے مقدمے کی۔

سماعت 23 جون تک ملتوی کردی،سلیمان لاشاری قتل کیس میں ملوث ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ،سماعت 30جون تک ملتوی کردی،مرکزی ملزم سلمان ابڑوکی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،جیل حکام نے مقدمے میں ملوث سلمان ابڑو ،پولیس اہلکار عمران علی ، یاسین جمالی ، مقبول اور راشد کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کیا تھا ، اس موقع پر پولیس اہلکاروںکے وکلا کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔