تقسیم کارکمپنیوں کا بجلی 248 روپے یونٹ مہنگی کرنیکا مطالبہ

اپریل 2024 کیلیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں اضافی چارجز وصول کرنیکی اجازت مانگ لی

اپریل 2024 کیلیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں اضافی چارجز وصول کرنیکی اجازت مانگ لی (فوٹو: فائل)

عوام بجلی کے ایک اور جھٹکے کیلیے تیار رہیں جب کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 48 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کردیا۔


بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے اپریل 2024 کے لیے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی چارجز وصول کرنے کی اجازت مانگ لی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ پاور ریگولیٹر 30 مئی کو درخواست پر سماعت کریگا۔

سی پی پی اے کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں مجموعی طور پر 8,639 GWh بجلی پیدا کی گئی جبکہ کمپنیوںکو 75.205 بلین روپے ادا کئے گئے۔درخواست گزار نے 3.06 بلین روپے کی پسماندہ ایڈجسٹمنٹ (صارفین کو ادائیگی) کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story