ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے گا محمد اورنگزیب

وزیر مملکت علی پرویز کو بروقت تکمیل کے لیے روز نگرانی کا کہاہے، وزیرخزانہ


Numainda Express May 22, 2024
ریٹیل بزنس کونسل وفد کی ملاقات، پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے تجاویز دیں۔ فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹائزیشن سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے چیئرمین پی آر بی سی زیاد بشیر کی قیادت میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل (پی آر بی سی) کے وفد نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔

پی آر بی سی کے وفد نے ملک میں معاشی حالات کو بہتر بنانے کیلیے حکومت کے اقدامات کو سراہا۔ انھوں نے وزیر خزانہ کو خوردہ (پرچون فروشوں) کاروباروں کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

انھوں نے ٹیکس نہ دینے والے، غیر دستاویزی خوردہ شعبے کوٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا اور دستاویزی کاروبار کی حوصلہ افزائی کیلیے تجاویز دیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میکنزی اینڈ کمپنی ایف بی آر کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن میں مدد کیلیے مصروف عمل ہے جس سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں