پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان (سیکرٹری اطلاعات) رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ ان ہی کی مدعیت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کرلیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن 'قاتلانہ' حملے میں زخمی
رؤف حسن کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں قتل کی کوشش کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والوں نے مجھ پر پارکنگ میں حملہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 روز قبل بلیو ایریا میں بھی ایسی ہی کوشش ہوئی تھی۔