کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی اور بے حسی کی تمام حدیں توڑ دیں ایم کیو ایم

ایم کیو ایم ایم این ایز کی نیپرا ایڈوائزر سے ملاقات، لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر گفتگو


Staff Reporter May 22, 2024
ایم کیو ایم ایم این ایز کی نیپرا ایڈوائزر سے ملاقات، لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر گفتگو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے چئیر مین نیپرا سے اسلام آباد میں ملاقات کےبعدانکی ہدایت پر نیپراکےایڈوائزرعابد حسین سے کراچی میں ملاقات کی.

اس موقع پر اراکین نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اووربلنگ کے مسائل پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے اور رات 12 بجے سے8 بجے تک بجلی بند نہ کی جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر ارشد وہرا، عامر معین پیرزادہ اور صوفیہ سعید شامل تھیں۔اراکین قومی اسمبلی کے وفد نے کہاکہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باوجود کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کر کے عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کردیا ہے ۔ کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی اور بے حسی کی تمام حدیں توڑ دی ہیں جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔

اراکین قومی اسمبلی کے وفد نے نیپرا سے مطالبہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار میں کمی کی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے اور رات 12 بجے سے8 بجے تک لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے جبکہ اوور بلنگ کی شکایات کو نمٹانے کےلیے کے الیکٹرک اپنے طریقہ کار کو بہترکرے تاکہ لوگوں کے مسائل جلد حل ہو سکیں۔

اس موقع پر نیپرا کے ایڈوائزر نے ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ تمام تجاویز پراتفاق کیا اور ان کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں