راولپنڈی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر سے 2 خواتین جاں بحق 3 زخمی

پولیس نے راشن تقسیم کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے


ویب ڈیسک June 20, 2014
حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ہارلے اسٹریٹ میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے 2 خواتین جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ہارلے اسٹریٹ کی لین نمبر 5 میں ایک مخیر شخص کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کی جا رہی تھی کہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت مسرت اور سکینہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کو ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے راشن تقسیم کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں