ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نمازِ جنازہ ادا رقت آمیز مناظر
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی۔ ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحومین کے جسد خاکی کو طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران پہنچایا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت 8 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی نماز جنازہ میں کئی ممالک سے آنے والی شخصیات، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی خامنہ ای سے ملاقات، صدر ابراہیم رئیسی کا وژن جاری رکھنے کا عزم
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: صدررئیسی اور دیگر کی تجہیز و تکفین کب اور کہاں ہوں گئیں؛ تفصیلات جاری
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2 روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر خارجہ، گورنر مشرقی آذربائیجان، سپریم لیڈر کے نمائندہ خصوصی، چیف سیکیورٹی گارڈ اور عملے کے 3 ارکان سمیت جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔
ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے 28 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔