لیہ میں زیادتی کے بعد 20 سالہ لڑکی کو قتل کرکے لاش درخت پر لٹکا دی گئی

3 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی اور لاش تاحال درخت سے لٹکی ہوئی ہے۔


ویب ڈیسک June 20, 2014
لڑکی کو گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

تحصیل چوبارہ کے علاقے نواں کوٹ سے گزشتہ روز اغوا کی گئی 20 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کےبعد قتل کرکے لاش درخت سے لٹکا دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے نواں کوٹ کے رہائشی اللہ دتہ نے گزشتہ روز ایس ایچ او چوبارہ کو اطلاع دی کہ نامعلوم افراد ان کی 20 سالہ بیٹی مزملہ کو اغوا کر کے لے گئے جب کہ گھر میں موجود تالائی زیورات اور رقم بھی غائب ہے تاہم چوبارہ پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہر کرتے ہوئے لڑکی کی بازیابی کے لئے کوئی کاروائی نہ کی اور آج علی الصبح اہل علاقہ گھروں سے نکلے تو سڑک کنارے پٹرولنگ چیک پوسٹ سے چند گز کے فاصلے پر مزملہ کو مردہ حالت میں درخت کے ساتھ لٹکتے پایا۔

اہل علاقہ نے واقعہ کی اطلاع ایس ایچ او چوبارہ کو دی لیکن گھنٹوں گزر جانے کے بعد پولیس موقع پر نہ پہنچی تاہم 10 بجے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کےمطابق لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرکے لاش درخت پر لٹکائی گئی۔

ایکسپریس نیوز کی خبر پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقع میں ملوث لوگون کو سخت سزا دینے کا حکم جاری کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |