کرکٹ آسٹریلیا نے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا

سابق کرکٹر کے علاوہ 54 ایمبیسڈرز میں بھارت کے روی شاستری بھی شامل


ویب ڈیسک May 22, 2024
سابق کرکٹر کے علاوہ 54 ایمبیسڈرز میں بھارت کے روی شاستری بھی شامل (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کرکٹ آسٹریلیا نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کردیا۔

مجموعی طور پر 54 ایمبیسڈرز میں بھارت کے روی شاستری، سری لنکا کے رسل آرنلڈ اور بنگلہ دیش کے امین الاسلام بھی شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ، فواد احمد، اسکاٹ بولینڈ، سابق ویمنز کپتان لسا اسٹھالیکر اور میل جونز بھی ایمبسیڈر پروگرام کا حصہ ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ایمبیسڈرز کی تقرری 2 سال کیلئے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایمبیسڈر پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی خطے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں، تماشائیوں اور کوچز کو کرکٹ کا ایک واضح پاتھ وے دکھانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |