سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر مسلسل دوسرے روز کمی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج دوسرے روز بھی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 2415ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دوسریجانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 248200 روپے فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 236روپے کی کمی سے 212791 روپے کی سطح پر آگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے پر مستحکم ہے۔