آئی پی ایل کیوں چھوڑ کر آئے جوز بٹلر نے بتادیا

انگلینڈ کے کپتان کی حثیت سے ملک پہلے ہے، جوز بٹلر کا فرنچائزز کو دو ٹوک پیغام


ویب ڈیسک May 22, 2024
انگلینڈ کے کپتان کی حثیت سے ملک پہلے ہے، جوز بٹلر کا فرنچائزز کو دو ٹوک پیغام (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) پر ملک کو ترجیع دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہونی چاہیے تاہم ورلڈکپ تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان سے سیریز اہم ہے۔

پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ بطور انگلینڈ کے کپتان کی حثیت سے ملک پہلے ہے، مجھے لگتا تمام کھلاڑیوں کا واپس آنا مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹ سے پہلے ٹیم کا ایک ساتھ کھیلنا بہت ضروری ہے تاکہ ٹیم بانڈنگ ہوسکے، آئی پی ایل سے سیدھے ٹورنامنٹ کھیلنے جاتے تو شاید یہ ہمارے لیے درست فیصلہ نہ ہوتا۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ ٹی20 مقابلے؛ کس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی20 میچز پر سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، بعدازاں 25، 28 اور 30 مئی کو شیڈول ہیں۔

دورہ انگلینڈ کے فوری بعد قومی ٹیم یکم جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں