پاکستان کا خصوصی فلائٹ کی اجازت دینے سے انکار کرغزستان میں طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے

اسلام آباد آنے والی فلائٹ منسوخ کرکے طلبا کو امیگریشن ہونے کے باوجود ایئرپورٹ سے باہر نکال دیا گیا

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

کرغزستان میں پھنسے طلبا کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، ہاسٹلز سے نکلنے کے بعد متعدد طلبا ائیر پورٹ پر پھنس گئے جہاں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بشکیک کے ائیرپورٹ سے طلبہ کے رش آور طویل قطاروں کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی، بشکیک سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ سے این کے 6575 منسوخ کردی گئی ہے۔

[video width="480" height="848" mp4="https://www.express.pk/2024/05/whatsapp-video-2024-05-22-at-2.45.58-pm-1716373352.mp4"][/video]

طلبہ کے مطابق پرواز منسوخی پر ہم مناس ائیر پورٹ پر پھنس چکے ہیں نہ پاکستان آسکتے ہیں نہ واپس جاسکتے ہیں، مناس سے فلائٹ کو 125 طلبہ کو لے کر آج 11 بجے اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کرنا تھا لیکن تاحال فلائٹ ٹیک آف نہیں کرسکی۔

[video width="600" height="400" mp4="https://www.express.pk/2024/05/whatsapp-video-2024-05-22-at-2.46.51-pm-1716372770.mp4"][/video]

طلبا نے بتایا کہ آج پاکستان کے لیے ایک پرواز کے سوا کسی پرواز کو اجازت نہیں مل سکی، ہم وزیراعظم اور وزیر ہوابازی سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں، متعلقہ حکام ہمارے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔


[video width="600" height="400" mp4="https://www.express.pk/2024/05/whatsapp-video-2024-05-22-at-2.46.52-pm-1-1716372782.mp4"][/video]

اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ خصوصی فلائٹس کی آمد ورفت وزرات خارجہ کی ہدایات سے مشروط ہے، وزارت خارجہ اور ہوابازی کی ہدایات کی بعد ریگولیٹری تقاضے مکمل ہونے پر فلائٹس آپریٹ ہوتیں ہیں۔

[video width="480" height="848" mp4="https://www.express.pk/2024/05/whatsapp-video-2024-05-22-at-2.46.52-pm-1716372789.mp4"][/video]

دریں اثنا اس خبر میں موقف کے لیے ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا جو ممکن نہ ہوسکا۔

[video width="480" height="848" mp4="https://www.express.pk/2024/05/whatsapp-video-2024-05-22-at-2.45.46-pm-1716373359.mp4"][/video]

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کا موقف سامنے آگیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ خصوصی فلائٹس کی آمد ورفت وزرات خارجہ کی ہدایات سے مشروط ہے، وزارت خارجہ اور ہوابازی کی ہدایات کی بعد ریگولیٹری تقاضے مکمل ہونے پر فلائیٹس آپریٹ ہوتیں ہیں۔
Load Next Story