موبائل فون کا بے تحاشا استعمال ماں کی مار سے بیٹی ہلاک

بیٹی امتحان کی تیاری کرنے کے بجائے ہر وقت موبائل استعمال کرتی رہتی تھی

بھارت میں ماں نے 22 سالہ بیٹی کو موبائل استعمال کرنے پر ڈنڈے سے مارا، فوٹو: فائل

بھارت میں ماں نے جوان بیٹی کو غصے میں ڈنڈا مارا جو سر پر لگا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کی 22 سالہ نیکیتا سنگھ کو موبائل استعمال کا بے تحاشا شوق تھا اور اس شوق نے اس کی جان لے لی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ نیکیتا کے والد اپنی بیٹی کے امتحان کی تیاری کرنے کے بجائے ہر وقت موبائل استعمال کرنے سے بیزار تھے اور موبائل چھین کر والدہ کو دیدیا تھا۔

تاہم نیکیتا نے کسی طرح ماں کو منالیا اور وعدہ کیا کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے موبائل استعمال کرے گی لیکن اس نے اپنی عادت نہیں چھوڑی۔ جس پر ماں بیٹی کے درمیان جھگڑا ہوا۔

ماں نے بیٹی کی ڈنڈے سے پٹائی کی اور اس دوران ڈنڈا سر پر لگ گیا جس سے بیٹی کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
Load Next Story