ایبٹ آباد میں مسافر جیپ کے خوفناک حادثے میں 6 افراد جاں بحق 7 کی حالت تشویشناک

حادثے میں زخمی 7 افراد تشویشناک حالت میں مظفر آباد کے اسپتال منتقل، واقعہ خستہ حال روڈ کی وجہ سے پیش آیا


ویب ڈیسک May 22, 2024
فوٹو ایکسپریس ویب

خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد کے گاؤں میں خستہ حال روڈ کی وجہ سے مسافر جیپ خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے کلیاں سے لیراں جانے والی مسافر جیت خستہ حال سڑک کی وجہ سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اسپتال پہنچ کر جانبر نہ ہوسکا۔

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق لیراں گاؤں سے ہے جو نمبل بازار سے خریداری کے بعد واپس گاؤں جارہے تھے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کے عملے نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

جائے وقوعہ سے 7 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مظفر آباد کے اسپتال ریفر کردیا، زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں