طاہرالقادری لاشوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں رانا ثنااللہ

آئین اور قانون طاہر القادری کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے بائیکاٹ کی اجازت نہیں دیتا، سابق وزیرقانون پنجاب


ویب ڈیسک June 20, 2014
آئین اور قانون طاہر القادری کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے بائیکاٹ کی اجازت نہیں دیتا، سابق وزیرقانون پنجاب فوٹو فائل

سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کاکہنا ہےکہ طاہرالقادری معصوم افراد کی لاشوں کےذریعےاقتدار حاصل کرناچاہتےہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو آئین اور قانون کےتحت اختیار حاصل ہے اور وہ کمیشن انکوائری کے لئے کسی کو بھی طلب کرسکتاہے لہذا آئین اور قانون طاہر القادری کو جوڈیشل کمیشن کے بائیکاٹ کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انصاف کی فراہمی کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا ہے اور یہ کمیشن جو فیصلہ کرے گا اسے قبول کیا جائے گا۔

لاہور میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والی ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میں ان کے انتقال پرایم کیوایم کے کارکنوں سے اظہارتعزیت کرتا ہوں، ان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں