کراچی بچوں سے بدفعلی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار
مرکزی ملزم نثارسو سے دو سو روپے دے کر گیم کی دکان سے بچوں کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا، پولیس
اورنگی ٹائون پولیس نے کم عمر بچوں سے بد فعلی کرنے والے گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی اورنگی ٹاؤن سعد بن عبید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان کا گروہ 10 سے 14 سال کے درمیان بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا ، پولیس نے تین بچوں کو بازیاب کرایا ہے ، گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بچوں کی متعدد ویڈیوز ملی ہیں۔
ایس پی اورنگی ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان بچوں کے اغوا اور انھیں بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہیں، انہوں نے بتایا کہ 11مئی کو ایک بچہ لاپتہ ہوا تھا جس کے کیس سے اس گینگ کے بارے میں معلوم ہوا۔
سعد بن عبید کے مطابق مرکزی ملزم نثارسو سے دو سو روپے دے کر گیم کی دکان سے بچوں کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا، ان بچوں کو وہ اپنے پاس رکھتا اور ان سے بدفعلی کرتا تھا اور آگے سپلائی بھی کیا کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق گروہ میں شامل ملزمان انتہائی شاطر ہیں اور پولیس سے بچنے کے لیے آن لائن موٹرسائیکل سروس کے ہیلمٹ استعمال کرتے تھے ، اور ہیلمٹ لگا کر بچوں کوایک مقام سے دوسرے مقام پر لے کر جاتے تھے۔
ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں مرکزی ملزم نیاز کے علاوہ اس کے ساتھی بہادر شاہ، علی اکبر ، ملک قاسم ، تنویر عباس اور رحیم اللہ شامل ہیں۔