کسی ڈرامے میں ہیروئن کا والد نہیں بنوں گا نبیل ظفر

آج کل ڈراموں کی کہانیاں بہت گھسی پٹی ہیں اور جب کوئی فلم کامیاب نہیں ہوتی تو اس کا ڈرامہ بنا دیا جاتا ہے، اداکار


ویب ڈیسک May 23, 2024
فوٹو: فائل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار نبیل ظفر نے کہا ہے کہ وہ کسی ڈرامے میں بھی ہیروئن کے والد کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ آج کل ڈراموں کی کہانیاں بہت گھسی پٹی ہیں اور جب کوئی فلم کامیاب نہیں ہوتی تو اس کا ڈرامہ بنا دیا جاتا ہے۔

نبیل ظفر کا کہنا تھا انہیں اکثر ڈراموں میں ہیروئن کے والد کا کردار آفر ہوتا ہے لیکں وہ اسے انکار کردیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ڈراموں کے اسکرپٹ اچھے اور منفرد نہیں اور جب تک انہیں اچھا اسکرپٹ نہیں ملے گا وہ کسی کردار کیلئے ہاں نہیں کریں گے۔

اداکار کا کہنا تھا ڈرامے کا ہیرو اداکار نہیں بلکہ کردار ہوتا ہے، انٹرٹینمنٹ چینلز کم ہونے کی وجہ سے ہمارے ہاں اچھے ڈرامے رائٹر سامنے نہیں آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں