وزیراعظم کا آرمی چیف کے ہمراہ پشاورکور ہیڈ کوارٹر کا دورہ آپریشن پر بریفنگ
اب تک 232 دہشت گرد ہلاک اور 20 ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں،و زیراعظم کو آپریشن " ضرب عضب " پر بریفنگ
وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ پشاور کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ پشاور کور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے ان کا استقبال کیا اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے تمام امور اور حکمت عملی پرتفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادربلوچ بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم کو آپریشن " ضرب عضب " پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران اب تک 232 دہشتگرد ہلاک اور 20 ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں جبکہ آپریشن میں 8 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 7 زخمی بھی ہوئے۔
وزیراعظم کو آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے قبائلی علاقوں کے متاثرین کی مدد اور بحالی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف کے ہمراہ یادگارشہدا پرفاتحہ خوانی کی اور پھول بھی چڑھائے۔
واضح رہے کہ اتوار سے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور 5 روز کے دوران پاک فوج نے شمالی وزیرستان کا 40 فیصد سے زائد علاقہ دہشت گردوں کے قبضے سے خالی کرالیا ہے۔