سوشل میڈیا صارف نے اپنی کٹی ہوئی ٹانگ سے دوستوں کی دعوت کردی

طبی وجوہات کی بنا پر کٹی گئی ٹانگ کو پھینکنے کے بجائے صارف نے اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا

[فائل-فوٹو]

سوشل نیوز ویب سائٹ Reddit پر ایک صارف نے اپنا واقعہ شیئر کیا جس میں اس نے اپنے فالوؤرز کو بتایا کہ اس نے حال ہی میں اپنی کٹی ہوئی ٹانگ کے گوشت سے اپنے اور دوستوں کیلئے ایک مزیدار ڈش بنائی جو سب نے انجوائے کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 'IncrediblyShinyShart' نامی ایک ریڈ-اٹ صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر "Ask Me Anything" کے نام سے ایک آن لائن پروگرام منعقد کیا جس میں اس نے انکشاف کیا کہ اس کا ایک پاؤں طبی وجوہات کی بنا پر کاٹ دیا گیا تھا اور بجائے ڈاکٹر اسے بھینک دیتے، اس نے اسے اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا دوستوں کے ساتھ مل کر دعوت کرنے کا فیصلہ کیا۔ مینو میں Tacos شامل تھے۔


صارفین کی جانب سے مزید تفصیلات کا مطالبہ کیا گیا جس پر صارف نے بتایا کہ اس کی ٹانگ کے گوشت کا ذائقہ ذائقہ بھینس کے گوشت جیسا تھا لیکن زیادہ چبایا جانے والا۔ گوشت زیادہ تھا اور چربی کم تھی۔

صارف نے مزید کہا کہ اگرچہ اس کے دوست اس کی ٹانگ کے گوشت کھانے پر رضامند تھے تاہم ایک دوست عین موقع پر پیچھے ہٹ گیا۔

صارف نے بتایا کہ اسے یہ عجیب کام کرنے کا خیال دوستوں سے ہونے والی دلچسپ بحث سے آیا. میں اور میرے دوست ہمیشہ یہ مذاق کرتے تھے کہ اگر ہم انسانی گوشت کو قانونی طریقے سے حاصل کریں اور صحت مند طریقے سے پکائیں تو کیا ہم اسے کھائیں گے؟ اس پر ہم نے ہمیشہ کہا ہاں۔
Load Next Story