شام میں بم دھماکے سے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 37 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

النصرہ فرنٹ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں شامی صدر بشارالاسد کی فورسز کو نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک June 20, 2014
گزشتہ روز بھی شام کے شہر حمص میں بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

شام میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 37 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر مکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے وسطی شہر ہما کے مضافاتی علاقے حوراہ میں کار میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 37 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، القاعدہ سے منسلک جنجگو گروپ النصرہ فرنٹ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ شامی صدر بشارالاسد کی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب امدادی ٹیموں نے دھماکے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شام کے شہر حمص میں بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ شام میں گزشتہ 2 سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں