پی سی بی آفیشلز کے غیرضروری دوروں پر پابندی عائد کردی گئی
ورلڈکپ کی آڑ میں امریکا کی سیر کے خواب دیکھنے والے مایوسی کا شکار
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آفیشلز کے غیرضروری دوروں پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی آفیشلز اب مفت کے غیرضروری دورے نہیں کر سکیں گے، چیئرمین محسن نقوی نے اس پر پابندی لگا دی ہے، اطلاق اندرون اور بیرون ملک دونوں پر ہوگا، اس سے قبل بعض آفیشلز ضرورت نہ ہونے پر بھی اکثر لاہور سے دیگر شہروں یا ملک سے باہر بھی چلے جایا کرتے تھے۔
ان کے سفر اور قیام پر بورڈ کی بھاری رقم خرچ ہوتی تھی ساتھ الاؤنسز کی مد میں بھی خسارہ برداشت کرنا پڑتا، ذرائع کے مطابق بعض آفیشلز نے یہ وطیرہ بنایا ہوا تھا کہ اکثر کوئی بہانہ بنا کر ٹور کر لیتے، ٹیم کی کوئی سیریز بھی ہونے کے وقت ایسا کیا جاتا، معاملہ جب چیئرمین کے نوٹس میں آیا تو انھوں نے ایکشن لیا، اس سے ورلڈکپ کی آڑ میں امریکا کی سیر کے خواب دیکھنے والے بعض آفیشلز کے ارمان بھی خاک میں مل گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئرلینڈ سے شکست؛ چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے
دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی میں تبدیلیوں کا عمل ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ جلد دوبارہ آغاز ہوجائے گا، چیئرمین کو اب بیشتر ٹاپ آفیشلز کے کام کا اندازہ ہو چکا اور وہ اہلیت کے مطابق ہی تقرریاں کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائزز بورڈ سے خفا نظر آنے لگیں
بعض ایسے آفیشلز بھی سامنے آئے جو زیادہ کام نہیں کرتے لیکن ظاہر ایسا کیا جاتا جیسے ان کے بل پر بورڈ چل رہا ہے، ایسے افرادکو گھر بھیجنے کی تیاری شروع ہو چکی، ایک ڈائریکٹر ازخود 2 ماہ کی چھٹیوں پر امریکا جانے والے ہیں،ان کے حوالے سے پی ایس ایل فرنچائزز نے بھی پی سی بی سے شکایات کی ہیں۔